ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کو ممبئی ہائی کورٹ سے فائرنگ کیس میں ملوث ملزم کی موت کے معاملے پر ریلیف مل گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ممبئی ہائی کورٹ نے فائرنگ کیس میں ملوث ملزم انوج تھاپن کی مبینہ طور پر پولیس کی حراست میں موت کے معاملے پر سی بی آئی تحقیقات کی درخواست سے سلمان خان کا نام خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ انوج تھاپن کو پولیس نے سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو اسلحہ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس نے یکم مئی کو پولیس کی حراست میں خود کشی کر لی تھی۔بعد ازاں انوج تھاپن کے اہلِ خانہ نے یہ الزام لگایا تھا کہ اسے جیل میں قتل کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ملزم کی والدہ ریتا دیوی نے 3 مئی کو ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں سلمان خان کا نام بھی شامل ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...