کراچی(این این آئی) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامے بھارت میں مقبول ہیں اورلوگ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔فیصل قریشی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ بھارتی عوام پاکستانی ڈراموں کے دیوانے ہیں۔ مجھے ایک مشہور بھارتی کوریوگرافرنے بتایا کہ جب پاکستانی ڈرامے ‘میری ذات ذرہ بے نشاں’ اور ‘ہم سفر’ دکھائے جاتے تھے تو سڑکیں ویران ہوجاتی تھیں۔اداکار نے ایوارڈ شوز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایوارڈز عوام کی مرضی اور پسند سے نہیں دئیے جانے چاہئیے ہیں۔ جس کی سوشل میڈیا پر فالوونگ زیادہ ہو اسے ایوارڈ دینا درست طریقہ کار نہیں۔ ایوارڈ فیلڈ کے ماہرین کی رائے اور فیصلے کے مطابق دئیے جانے چاہئیے ہیں۔فیصل قریشی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کی پسند سے ایوارڈز دینے کے باعث کبھی کبھی اچھا کام کرنے والے اداکار کی حق تلفی ہوجاتی ہے۔ آج بھی مجھے کوئی سینئر فون کر کے کام کی تعریف کرے تو ایک ہفتے تک خوشی محسوس ہوتی ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...