اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے وفاقی بجٹ 25-2024 میں آئی ٹی بر آمدات بڑھانے کے لیے اقدامات شامل کیے ہیں۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ آئندہ سال آئی ٹی شعبے کی برآمدات کو 5 ارب ڈالرز تک بڑھانیکا پلان ہے، آئی ٹی کے شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کے لییخصوصی مراعات کی تجویز ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت کی تجویز ہے اور نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام میں توسیع کے اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جبکہ نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت کے لیے فنڈز رکھنے کی تجویز ہے۔اسی طرح وزیراعظم اقدامات کے تحت آئی ٹی اسٹارٹ اپس کے لیے فنڈز رکھنے کے ساتھ ٹیکنالوجی اور آئی ٹی پارک کے لیے فنڈ مختص کیے جائیں گے، بتایاگیا کہ بجٹ میں ڈیجٹیل اکانومی منصوبے کے لیے فنڈز رکھنے کی تجویز ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...