مکہ مکرمہ(این این آئی)وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے عازمینِ حج کی رہائش گاہوں اور ہسپتال کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے سرکاری عازمینِ حج سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔عازمینِ حج نے انہیں بتایا کہ اس سال حج کے انتظامات اور عملے کی کارکردگی مثالی ہے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ پاکستانی عازمین کو جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب منی لے جایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستانی معاونینِ حج و پیرا میڈیکل عملہ مشاعر میں بھی عازمینِ حج کے ساتھ رہے گا، عازمینِ حج کو قربانی سے متعلق اطلاع پاک حج ایپ کے ذریعے ملے گی۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے بتایا کہ وزارت میں قربانی کی رقم جمع کرانے والوں کی قربانی 10 ذی الحجہ ظہر تا عصر مکمل کی جائے گی۔انہوں نے درخواست کی ہے کہ عازمینِ حج امتِ مسلمہ، اپنے وطن پاکستان اور وزارت کو اپنی خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں۔علاوہ ازیں وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین کی زیرِ صدارت حج گروپ آرگنائزرز آف پاکستان کے ساتھ مشاورتی اجلاس ہوا۔حافظ طاہر اشرفی کی سربراہی میں پاکستانی نجی حج کمپنیوں کے نمائندے اجلاس میں شریک ہوئے۔س موقع پر وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے ہدایت کی کہ سرکاری و پرائیویٹ عازمینِ حج کی مشاعر میں سہولتوں کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ نجی عازمینِ حج سے دھوکا کرنے والی کمپنیوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے اس موقع پر حکام کو ہدایت کی کہ نجی حج ٹور آپریٹر طوافہ کمپنیوں کے ساتھ جامع معاہدے کریں، نجی اسکیم کے حجاج کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایکشن کمیٹی بنائی جائے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...