عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘جگرا’ کی ریلیز ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی

0
37

ممبئی(این این آئی) بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ‘جگرا’ کی ریلیز ملتوی کردی گئی، فلم رواں برس 27 ستمبر کو ریلیز کیلئے شیڈول تھی۔بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق فلم کی ریلیز کو مزید دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے اور یہ اب 11 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔’جگرا’ کو نامور ڈائریکٹر وسن بالا بنارہے ہیں جو اپنی منفرد فلموں جیسے ‘مرد کو درد نہیں ہوتا’ سے مشہور ہیں۔فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ ویدانگ رائنا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جنہوں نے حال ہی میں ‘آرچیز’ سے اپنا بالی وڈ ڈیبیو کیا ہے۔عالیہ بھٹ نے فلم میں اداکاری کے ساتھ کو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے اور ‘ڈارلنگز’ کے بعد یہ ان کے پروڈکشن کیریئر کی دوسری فلم بن گئی ہے۔