لاہور(این این آئی) پاکستانی سائنس فکشن فلم ‘عمروعیار’ کا لاہور میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا جس میں فلم کی پوری کاسٹ سمیت دیگر اداکاروں، ہدایت کاروں اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔عمرو عیار’ کو عید الاضحی کے موققع پر ملک بھر کے سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔پریمیئر کے موقع پر فلم کی ٹیم نے بتایا کہ ‘عمر و عیار’ کی تیاری میں چار سال کا عرصہ لگا اور اسے پاکستان سمیت دنیا بھر کی 500 اسکرینوں پر دکھایا جائے گا۔’عمرو عیار’ کی ہدایات اظفر جعفری نے دی ہیں، اس کی کہانی عاطف ریحان صدیقی نے لکھی ہے اور اسے ہما بابر نے پروڈیوس کیا ہے۔فلم کی کاسٹ میں عثمان مختار، صنم سعید، فاران طاہر، علی قاضی، عدنان صدیقی، سیمی راحیل، ثنا فخر، منظر صہبائی، دانیال راحیل اور سلمان شوکت شامل ہیں۔پریمیر شو میں فواد خان، صبا قمر، فیصل قریشی، ماورا حسین نے بھی شرکت کی اور فلم کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
مقبول خبریں
امریکی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطہ
واشنگٹن (این این آئی ) امریکی وزارت دفاع نے بتایاہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاتز سے ٹیلی...
جنوبی افریقہ کی پچز ہائی اسکورنگ، کم سے کم رنز دینے کی کوشش کریں...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پچز ہائی اسکورنگ ہیں، بولنگ یونٹ...
چیمپئنز ٹرافی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے جا رہی؟ نئی پیش رفت سامنے آگئی
دبئی(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پاکستان نے آئی...
بابر اعظم نے عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کو ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی
برسبین (این این آئی)سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی۔برسبین...
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...