لندن (این این آئی)برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی قیمت پر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائے گا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے لندن میں رائل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ثابت قدم ہے۔سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب مسلسل اس بات پر زور دیتا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات اس وقت تک قائم نہیں ہوں گے جب تک اسرائیل 1967ء کی حدود پر اور دارالحکومت القدس کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کرلیتا۔انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی غزہ میں جارحیت ختم اور یہاں سے تمام اسرائیلی فوجیوں کا انخلا بھی ضروری ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...