کراچی(این این آئی) اداکارہ مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی تاہم انہوں نے منع کردیا۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ مجھے بالی ووڈ سے بہت سی آفرز ملیں لیکن میں نے سب کو منع کردیا۔مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پاکستان میں ہی کام کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ میں پاکستانی سینما کی بحالی اور بڑی اور کامیاب ترین فلموں کا حصہ رہی ہوں۔ مجھے اپنے ملک میں بہت عزت اور محبت ملی ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ اپنے ملک میں اتنی پذیرائی اور کامیابی ملنے کے بعد مجھے یہی محسوس ہوا کہ مجھے بالی ووڈ کی آفرز کو قبول نہیں کرنا چاہئیے۔ میں اپنے ملک میں اپنے کام کو انجوائے کر رہی ہوں۔ میری فلموں کو لوگ اپنی فیمیلیز کے ساتھ دیکھنے آتے ہیں اور یہ بڑی کامیابی ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...