نیویارک (این این آئی)پاپ موسیقی کے بے تاج بادشاہ مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے پندرہ سال بیت گئے۔دلوں کی دھڑکن تیز کرنے والے ان کے گیت، آج بھی لاکھوں مداحوں کی زبان پر ہیں۔اپنے منفرد انداز کے باعث پاپ موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بننے والے مائیکل جیکسن نے صرف 5 برس کی عمر میں میوزک کی دنیا میں قدم رکھا۔1964 میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ”جیکسن فائیو” کے پہلے میوزک البم ”آئی وانٹ یو بیک” نے دنیا بھر میں دھوم مچائی۔مائیکل جیکسن کا پہلا سولو البم ”آف دی وال” تھا اور پھر آیا ”تھرلر” جسے دنیا کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا البم قرار دیا گیا۔پاپ سنگر کی آواز کے ساتھ ساتھ مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹائل نے بھی عالمگیر مقبولیت حاصل کی۔ان کا ”مون واک” نامی ڈانس اسٹائل ان کی شناخت بن گیا۔متعدد بلاک بسٹر گیت دینے والے مائیک جیکسن 25 جون 2009 کو اس دنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...