واشنگٹن(این این آئی)صدارتی الیکشن سے پہلے جوبائیڈن کو عدالت کی جانب سے جھٹکا لگا ہے، امریکی ریاستوں کینساس اور میزوری میں وفاقی عدالتوں کے دو ججوں نے طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبہ کو جزوی طور پر روک دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال منصوبہ جاری کیا تھا جس کے تحت قرض لینے والے طلبہ ماہانہ ادائیگی میں کمی کے حقدار تھے اور قرض معافی کیلئے بھی تیز راہ اپنا سکتے تھے۔ اب ان دونوں ری پبلکن ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمات میں موقف اپنایا گیا تھا کہ صدر نے سیومنصوبہ کا آغاز کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر دونوں وفاقی ججوں نے ابتدائی طور پر جزوی احکامات جاری کردیے۔ سیو پروگرام کے دو حصے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ ان پر قانونی چارہ جوئی کا عمل پوری طرح مکمل نہیں کرلیا جاتا۔واضح رہے کہ 80 لاکھ افراد نے اسکیم میں رجسٹریشن کرائی تھی اور ساڑھے چار ملین کیلئے ماہانہ ادائیگی صفر کردی گئی تھی۔اس طرح چار لاکھ چودہ ہزار طلبہ کے پانچ اعشاریہ پانچ ارب ڈالر معاف کیے جاچکے ہیں، تاہم دس سال تک ادائیگی کرنیوالے طلبہ کیلئے اب مزید ایسا نہیں کیا جاسکے گا، توقع تھی کہ جولائی میں لاکھوں افراد کی قرض ادائیگی قسط کم ہوجائے گی تاہم اب واضح نہیں کہ ایسا ہوسکیگا یا نہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...