اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع و مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے ہمیں پنجاب اور وفاقی حکومت دینے کی آفر کی تھی۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے ایک سوال پر کہا کہ میں تو آج بھی کہتا ہوں کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو پارلیمنٹ میں بلایا جائے، جنرل باجوہ نے تو مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے ہمیں پنجاب اور وفاقی حکومت دینے کی آفر کی تھی۔آپریشن عزم استحکام کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت دہشت گردی کی لہر چل رہی ہے، پاکستان میں دہشت گردی کے پنپنے میں وہ قوتیں شامل ہیں جو ملک کی معیشت خراب کرنے میں شامل تھیں، آپریشن پر تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں گے اور انہیں آپریشن عزم استحکام پر اعتماد میں لیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ عزم استحکامِ پاکستان پر پارلیمنٹ اور کابینہ میں بات ہوگی، یہ آپریشن خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں ہوگا۔خواجہ آصف نے ایک سوال پر کہا کہ افغانستان سے ہمیں کوئی سپورٹ نہیں ہے لیکن ایران سے سپورٹ ہے کہ ان کی سرزمین دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن، علی امین گنڈاپور اور ایمل ولی سے آپریشن عزم استحکام پر بات کریں گے جبکہ ہر اس تنظیم کے خلاف آپریشن ہوگا جو دہشت گردی میں ملوث ہوگی اور اس کے خلاف واضح ثبوت ہوں گے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...