واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ نے بین الاقوامی مذہبی آزادی پر سالانہ رپورٹ جاری کردی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں بھارت اور پاکستان میں مذہبی آزادی کے حوالے سے ذکر شامل ہے جبکہ بھارت میں مذہبی آزادی کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم اور مسیحی برادری کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے، بھارت میں مسیحی اور مسلمانوں کو زبردستی مذہب تبدیل کرنے پر پابندی کے قوانین کے تحت گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں اقلیتی گروہوں کے اراکین کو جھوٹے، من گھڑت الزامات پر ہراساں کیا گیا، بھارت میں مسیحی برادری کے خلاف پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بی جے پی کے اراکین کے اقدامات اور بیانات حکومتی عہدیداروں کے مثبت بیانات سے متصادم رہے، بھارتی حکومت کو اقلیتی گروپوں کے خلاف تشدد کے ذمہ داروں کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کرنی چاہیے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2023 میں 16 افراد کو ان کے عقیدے کی وجہ سے قتل کیا گیا، مسلح فرقہ پرست گروہ مذہبی اجتماعات اور عمارتوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس پاکستان میں 329 افراد پر توہین مذہب کا الزام لگایا گیا، پاکستان میں سوشل میڈیا پر توہین مذہب کے الزام میں 140 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 11 کو سزائے موت سنائی گئی۔رپورٹ کے مطابق مسلح فرقہ پرست گروہ مذہبی اجتماعات اور عمارتوں کے خلاف پر تشدد کارروائیاں جاری رکھے ہیں، رپورٹ یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز نے حکومتی درخواست پر 71 ہزار سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگست میں سینیٹ نے قانون سازی منظور کی، جس میں توہین مذہب کی سزا میں اضافہ کیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق نیشنل کرائمز ریکارڈ بیورو نے 2022 میں فرقہ وارانہ تشدد کے 272 واقعات رپورٹ کیے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...