واشنگٹن(این این آئی)امریکا نے اپنی سرزمین پر ایک سکھ امریکی پر قاتلانہ حملے کی سازش کرنے پر بھارت سے جواب دہی کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائب امریکی وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے آن لائن بریفنگ میں تصدیق کی کہ امریکی سرزمین پر ایک امریکی شہری کے قتل کی کوشش کی گئی، اس سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کی تحقیقات پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔بھارتی حکام کے الزامات کی روشنی میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر غور کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اس معاملے پر امریکا نے بھارت کے ساتھ بات چیت کی ہے اور بھارت کی جانب سے امریکی تحفظات کا جواب دیا گیا ہے۔کرٹ کیمبل نے کہا کہ امریکا نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ امریکا اس معاملے میں جواب دہی چاہتا ہے، ہم نے بھارت سے کہا ہے کہ اس معاملے پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا جائے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...