صدارتی مباحثہ، دونوں امیدواروں نے ہاتھ تک نہیں ملایا

0
54

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلے صدارتی مباحثے کے دوران امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات اور سخت جملوں کا تبادلہ کیا، دونوں امیدواروں نے ہاتھ تک نہیں ملایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں امیدواروں نے مہنگائی اور حماس اسرائیل جنگ پر ایک دوسرے کو ذمہ دار قرار دے دیا۔مباحثے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ سیاسی ہنگامہ آرائی قطعی قبول نہیں ہے، اگر الیکشن آزاد قانونی اور شفاف ہوئے تو اس کو قبول کریں گے۔اس پر صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ٹرمپ کو ووٹ امریکی جمہوریت کے خلاف ووٹ ہوگا۔