اسرائیلی وزیرِ اعظم کے گھر پر” نیتن یاہو ناکام ہے”کے بینرز کیساتھ مظاہرہ

0
60

مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرہ ہوا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرے میں ہزاروں اسرائیلی شریک ہوئے۔اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے گھر کے سامنے مظاہرین نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ۔عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ مظاہرین کے بینرز پر نیتن یاہو ناکام ہے لکھا تھا ۔