سیئول(این این آئی) شمالی کوریا نے پیر کی صبح 2 نئے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہے۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے 2 میزائل 10 منٹ کے وقفے سے شمالی مشرقی سمت میں لانچ کیے۔ ایک میزائل نے 370 میل جبکہ دوسرے نے 75 میل کا فاصلہ طے کیا۔ دونوں میزائل کس علاقے میں گرے یہ معلوم نہیں ہوسکا۔جنوبی کوریا کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ شمالی کوریا کی جانب سے لانچ کیے گئے ایک میزائل میں بظاہر خرابی نظر آئی اور وہ ممکنہ طور پر گر کرتباہ ہوا ہے۔ میزائل کے ملبے سے کسی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔شمالی کوریا نے جاپان اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں پر ناراضگی کا اظہار کرتیہوئے اس کا ردعمل دینے کا اعلان کیا تھا۔ جنوبی کوریا کے مطابق نئے میزائل تجربے ممکنہ ردعمل ہوسکتا ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...