واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدارتی مباحثے میں صدر بائیڈن کی مایوس کن کارکردگی کے بعد امریاک کے موجودہ صدر اور متوقع ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن پر صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کے لیے دبا ئوبڑھ گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن پر صدارتی دوڑ سے پیچھے ہٹ جانے کے لیے دبا بڑھ گیا ہے تاہم بائیڈن انتظامیہ نیامریکی میڈیا کی خبروں کو افواہ قرار دے کر اسے مسترد کر دیا ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن صدارتی دوڑ سے دستبردار ہونیکے امکان کو مستردکر چکے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ جب لوگ آپ سے مقابلے سے دستبردار ہونے کا کہیں تو اس وقت مقابلے کا زیادہ مزہ آتا ہے اور آپ کو مقابلے کے لیے زیادہ قوت ملتی ہے۔دوسری جانب امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ جو بائیڈن صدر تو منتخب ہو جائیں گے لیکن یہ مرحلہ تھوڑا مشکل ہو گا۔یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان صدارتی مباحثہ ہوا تھا جس میں ڈیموکریٹک اور ری پبلکن امیدواروں نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کی تھی۔ امریکی میڈیا نے بھی مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی کو جو بائیڈن سے بہتر قرار دیا تھا۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...