کراچی (این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام قوموں کو برابری کے حقوق ملنے چاہئیں۔دیگر رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سندھ ہائی کورٹ نے 30 جون کو ایک بڑا فیصلہ دیا، 56 ہزار نوکریاں جس طرح سے بانٹی جا رہی تھیں، اس پر عدالت نے ذرا ٹھہرو کی آواز لگائی۔انہوں نے بتایا کہ مہاجر قوم نے نوکریوں کے لیے اپلائی کرنا چھوڑ دیا تھا، ایک سے 15 گریڈ کی نوکریاں مقامی افراد کو ملنی چاہئیں، نظام انصاف کے لیے ایک امید کا چراغ جلا ہے، 50 سال میں انصاف سے محرومی کی پوری تاریخ ہے۔اس موقع پر فاروق ستار نے کہا کہ کوٹہ سسٹم کے باعث سندھ کی قوموں میں خلیج پیدا ہوئی، سندھ کوٹہ سسٹم سے متعصبانہ غیرمنصفانہ مقاصد حاصل کیے گئے۔انہوںنے کہاکہ سندھ صوبے کو کوٹہ سسٹم کی وجہ سے منزل تک پہنچنے سے روکا گیا، اسی فیصد سے زائد ہمارے کوٹے کی نوکریاں یہاں کے نوجوانوں کو نہیں ملیں، ہم پچاس سالوں میں کوٹہ سسٹم کے ناجائز استعمال کو ختم نہیں کروا سکے۔فاروق ستار نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ہمارے مقف کی تائید کی ہے، ایم کیو ایم نے جاگیردارانہ اور متعصبانہ نظام کیخلاف سفر کا آغاز کیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...