اسلام آباد(این این آئی)ایف بی آر نے مالی سال2023-24 کے لئے مقررہ ہدف 9252 ارب روپے کے مقابلہ میں 9306 ارب روپے کے محصولات جمع کرلئے،یوں سالانہ ہدف سے 54 ارب روپے زیادہ جمع کئے گئے۔اعداد و شمار کی مطابقت کے بعد ریوینیو میں مزید اضافہ متوقع ہے۔گذشتہ سال کے مقابلہ میں محصولات کی وصولی میں تیس فیصد اضافہ ہو ا ہے۔یہ اضافہ موجودہ مالی سال کے دوران تاریخی وصولیوں کی بابت ممکن ہوا۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ ایف بی آر نے گذشتہ مالی سال میں جمع کئے گئے محصولات 7164 ارب روپے کے مقابلہ میں اس سال محصولات میں 2142 ارب روپے کا اضافہ کیا اور صرف جون2024 کے دوران 1183 ارب روپے جمع کئے گئے۔یہ ہدف اس حقیقت کے باوجود حاصل کیا گیا کہ درآمدات کی مالیت55 ارب ڈالر سے کم ہو کر 53 ارب ڈالرتک محدود رہی اور تمام شارٹ فال کو اندرونی ٹیکسوں سے پورا کیا جانا تھا۔وزیر اعظم اور وزیر خزانہ کی براہ راست دلچسپی کے باعث سالانہ ہدف کو عبور کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں ٹیکس سسٹم میں نمایاں سٹر کچرل بہتری دیکھنے میں آئی۔یہ پالیسی شفٹ کا نتیجہ تھا جس میں مقامی وسائل کو متحرک کرنے پرزیادہ توجہ مرکوز کی گئی، امیر اور با وسائل طبقہ پر براہ راست ٹیکس بڑھائے گئے اور ریفنڈز جاری کرکے کاروبار کرنے والوں اور ایکسپورٹرز کو آسانیاں مہیا کی گئیں۔وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں ایف بی آر نے مالی سال 2023-24 کے دوران 469 ارب روپے کے ریفنڈز جاری کئے جبکہ مالی سال 2022-23 کے دوران ریفنڈز کی مالیت 331 ارب روپے تھی۔ اس طرح پچھلے مالی سال کے مقابلہ میں اس سال ریفنڈز 42 فیصد زیادہ ہے،حکومت کی طرف سے براہ راست ٹیکسز پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے محصولات کاہد ف حاصل کرنے میں مدد ملی اورمحصولات جمع کرنے میں براہ راست ٹیکسز کا حصہ 47 فیصد رہا۔مجموعی طور پر ڈومیسٹک ٹیکسز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا اور ایف بی آر نے 6128 ارب روپے ڈومیسٹک ٹیکسز کی مد میں جمع کئے ہیں جبکہ 3178 ارب روپے درآمدی ٹیکسز کی مد میں جمع کئے گئے۔ اس طرح ڈومیسٹک ٹیکسز میں 37 فیصد اور درآمدی ٹیکسز میں 18 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور یہ اس حقیقت کے باوجود ہوا کہ اس مالی سال کے دوران درآمدات 55 ارب ڈالر سے کم ہو کر 53 ارب ڈالر ہو گئیں تھیں۔ریونیو کلیکشن میں ڈومیسٹک ٹیکسز کاحصہ 65 فیصد رہا جو دو سال پہلے تک 50 فیصد سے کم تھا
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...