اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام میں اب تک اتحاد ہوجانا چاہیے تھا تاہم پارٹی کی موجودہ قیادت کی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا اور مولانا فضل الرحمن نے بھی کہہ دیا کہ پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے۔ایک انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سے کچھ دن پہلے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں ہر بندہ اپنا چورن لے کر آجاتا ہے اور ہمیں سمجھ نہیں آتی کہ کس سے بات کریں اور کس سے نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ مولانا درست فرما رہے ہیں کیونکہ جو لوگ کونسلر نہیں بن سکے وہ آج پی ٹی آئی کی قیادت بن گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اب تک پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا اتحاد ہوجانا چاہیے تھا لیکن موجودہ قیادت کی وجہ سے مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس میں بھی کہہ دیا کہ پی ٹی آئی قیادت میں یکسوئی کا فقدان ہے۔فواد چوہدری نے پی ٹی آئی ترجمان رئوف حسن کی جانب سے لگائے گئے کرپشن کے الزامات کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ایسا کچھ ہوتا تو مجھ پر اس طرح کا کرپشن کیس بنا دیا گیا ہوتا۔انہوںنے کہاکہ مجھ پر تو چارپائیوں اور یوریا بوریوں کی چوری کے کیسز بنا دیے گئے اور الحمدللہ کوئی ایسا شہر نہیں جہاں مجھ پر مقدمہ نہیں بنایا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ رئوف حسن واحد پارٹی ترجمان ہیں جو پیسے بھی لیتے ہیں اور پارٹی کی ترجمانی کے ساڑھے ماہانہ 7 لاکھ روپے لے رہے ہیں، رئوف حسن اور حامد خان جیسے لوگوں کو شرم آنی چاہیے۔انہوں نے حامد خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت پی ٹی آئی کی حکومت ٹوٹ رہی تھی، اس وقت حامد خان فارم ہائوس خریدنے کے لیے آسٹریلیا گئے ہوئے تھے اور ہمیں کہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ہمیں لانچ کیا ہے، انہیں شرم آنی چاہیے۔پی ٹی آئی حکومت میں وزیر اطلاعات کے منصب پر فائز رہنے والے سابق فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو جیل سے باہر نکالنے کے لیے حکمت عملی چاہیے کیونکہ بڑے فیصلے صرف عمران خان ہی کر سکتا ہے اور اگر عمران خان نے ڈیل کی تو وہ شہباز شریف بن جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی گرینڈ الائنس کے بغیر حکومت کو ٹکر نہیں دے سکتی، پہلے ٹیبل برابر کریں اور پھر ٹیبل ٹاک کریں لیکن موجودہ پی ٹی آئی قیادت سے کچھ نہیں ہونا کیونکہ ان کے پاس ایسی سیاسی حکمت عملی ہی نہیں کہ عمران خان کو باہر نکال سکیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پارٹی کی ایک کور کمیٹی بنی ہوئی ہے اور ایک سیاسی کمیٹی بھی ہے، ان سے پوچھیں عمران خان کو نکالنے کے لیے کیا حکمت عملی بنائی ہے۔انہوںنے کہاکہ 8 فروری کو جب پورے ملک میں مینڈیٹ چوری ہوا تو اس کے خلاف 9 فروری کو پی ٹی آئی کو پورے ملک میں احتجاج کرنا چاہیے تھا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...