راولا کوٹ (این این آئی)ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 قیدیوں کے فرار پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 7 اہلکاروں کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے لیے چیف جسٹس ہائی کورٹ کو استدعا کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق مفرور قیدیوں کی تلاش کے لیے چھاپے اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، آزاد کشمیر بھر کی تمام جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے 19 خطرناک قیدی فرار ہو گئے تھے، قیدیوں نے جیل عملہ کو یرغمال بنایا اور فرار ہوئے۔
مقبول خبریں
ایران کی جوابی کارروائی کی دھمکی، نیتن یاہو نامعلوم مقام پر روانہ
تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو ایران کی جانب سے فضائی حملوں پر جوابی کارروائی کی دھمکی ملنے کے بعد نامعلوم مقام...
ایرانی سپریم لیڈر نے قائم مقام چیف آف اسٹاف و کمانڈر انچیف کا انتخاب...
تہران (این این آئی )ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قائم مقام چیف آف اسٹاف اور کمانڈر انچیف کا انتخاب کرلیا۔ایرانی...
جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے کے مترادف ہے، ایرانی حکومت
تل ابیب (این این آئی) اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ ایران سے جنگ چھیڑنا شیر کی دم سے کھیلنے...
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...