بجٹ 2024-25میں تمباکوپرٹیکس کے حوالے سے ہیلتھ سروسزاکیڈمی کا اہم سیمینارملتوی

0
51

اسلام آباد(این این آئی)ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے)نے”بجٹ نافذ ہونے کے بعد تمباکو مصنوعات پر ٹیکس”کے عنوان سے منعقد کیاجانے والا سیمینار ملتوی کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے)نے”بجٹ نافذ ہونے کے بعد تمباکو مصنوعات پر ٹیکس”کے عنوان سے منعقد کیاگیاسیمینار ملتوی کر دیا ۔ذرائع نے بتایاکہ سیمینار صحت عامہ کولاحق سنگین خطرات بارے غیر حقیقی اوربے بنیادایجنڈے پرشدیدتنقید کے باعث ملتویٰ کیاگیا۔ہیلتھ سروس اکیڈمی کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیا تھا کہ سیمینارمیں بجٹ پر نئے تمباکو ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیاجائیگا اور اس حوالے سے جو من گھڑ ت ، تخلیق شدہ، خیالی، سیاق و سباق سے ہٹ کر اورپروپیگنڈا کیاجارہا ہے اس کا بھی جواب دیا جائیگا۔ تاہم اب اس سیمینار کے التوانے ماہرین صحت، پالیسی سازوں، اور شہریوں کے ذہنوں میں مختلف سوالات کو جنم دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ تمباکوٹیکس کے حوالے سے ماہرین کی نگرانی کے بغیرفیصلے کئے گئے اور یا تو ضرورت سے زیادہ ٹیکس لگانے پرزوردیاجاتا رہا یا پھر متعلقہ حکام تمباکو پر ٹیکس لگانے کے اہم معاملے سے مکمل طورپرلاتعلق رہے ۔ناقدین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی معاملہ ہو اس میں سیاق و سباق سے ہٹ کر معلومات پیش کرنا اس کی ساکھ کو مجروح کرنے کے مترادف ہے اوراس کا اصل مقصد مرکزی موضوع سے توجہ ہٹاناہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب تمباکو پر ٹیکس سے متعلق پیچیدہ مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع اور ٹھوس بات چیت کی ضرورت ہے، ایسا لگتا ہے کہ سیمینارملتویٰ کر کے ایک اہم موقع ضائع کردیاگیا۔اس حوالے سے کنٹری ہیڈ” بچوں کے حقوق کی محافظ”مہم کے کنٹری ہیڈملک عمران سے رابطہ کیا تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی بھی بیان دینے سے صاف انکار کردیا۔