چین اور آسٹریلیا عالمی ملٹی پولرائزیشن کے عمل میں اہم قوتیں ہیں، چینی صدر

0
79

بیجنگ(این این آئی) چینی صدر شی جن پھنگ نے سمانتھا موسٹین کو آسٹریلیا کی گورنر جنرل کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے اہم شراکت دار، ایشیا پیسیفک علاقے کے اہم رکن اور عالمی ملٹی پولرائزیشن کے عمل میں اہم قوتیں ہیں۔ صحت مند اور مستحکم طور پر ترقی کرنے والے چین آسٹریلیا تعلقات دونوں ممالک اور عوام کے بنیادی اور طویل مدتی مفاد میں ہیں اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لئے سازگار ہیں۔شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین آسٹریلیا تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور باہمی احترام، باہمی فائدے اور اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایکسانیت کی جستجو کے اصول کی بنیاد پر آسٹریلیا کے ساتھ مل کر زیادہ پختہ، مستحکم اور نتیجہ خیز چین آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے کام کرنے کو تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچائے جائیں۔