بیجنگ (این این آئی)یکم جولائی 2024 کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 103 ویں سالگرہ منائی گئی ۔ 1949 میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد سے ، سی سی پی 75 سال تک اقتدار میں رہی ہے ، جس سے یہ جدید دنیا کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک اقتدار میں رہنے والی سیاسی جماعت بن گئی ہے۔تو سی پی سی کس طرح سیاسی جماعت کی زوال پزیری سے گریز کر سکتی ہے؟ سی پی سی کے رہنما شی جن پھنگ کی جانب سے دیے گئے اس سوال کا جواب یہ ہے کہ اس کا انحصار پارٹی کی خود انقلابی پر منحصر ہے۔ مارکس اور اینگلز کی تحریروں میں ایسا بیان ملتا ہے: ”حکمران طبقے کا تختہ الٹنے والی سیاسی تنظیم کو سب سے پہلے اپنے اندر موجود خراب چیزوں کو ترک کرنا ہوگا، تاکہ وہ سماجی تعمیر نو کے کام کے قابل ہو سکے”۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سماجی انقلاب کو آگے بڑھانے کے لیے حکمراں جماعت کو سب سے پہلے اپنی خرابیوں اور بے راہ روی کو ترک کرنا ہوگا اور ‘خود انقلابی’ کی راہ پر آنا ہوگا۔ یہ آج کی سی پی سی کے “خود انقلابی” کے نظریے کی بنیاد ہے۔ شی جن پھنگ نے مارکسزم کے بنیادی اصولوں کو چین کی مخصوص حقیقت اور چین کی بہترین روایتی ثقافت کے ساتھ یکجا کیا ہے اور سی پی سی کے نئے دور میں “پارٹی کے خود انقلابی” کے بنیادی نظریے کو پیش کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی مارکسی حکمران جماعت ہونے کے ناطے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ گورننس، اصلاحات اور کھلے پن، مارکیٹ کی معیشت اور بیرونی ماحول کے حوالے سے اپنے تجربات کو یاد رکھنا اور تازہ کرنا چاہیے ۔ذہنی سست روی، نا اہلی، عوام سے لاتعلقی اور عدم استحکام اور کرپشن کے خطرات طویل عرصے سے موجود ہیں اور اس کے لیے ضروری ہے کہ پارٹی ہمیشہ خود انقلابی کے راستے پر رہے۔ جب سے شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری بنے ہیں ، انہوں نے پارٹی کے خود انقلابی نظام اور انتظامی نظام کو مسلسل بہتر بنایا ہے ، پارٹی کی جامع اور سخت حکمرانی کو فروغ دینا جاری رکھا ہے ، بدعنوانی کے خلاف ایک سخت اور طویل جنگ لڑی ہے ، اور پوری پارٹی اور پورے ملک کے عوام کی چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے مقصد کو مسلسل آگے بڑھانے کی قیادت کی ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے،جے سالک
اسلام آباد(این این آئی ) ورلڈ مینارٹیز الائنس کے کنونیئر اور سابق وفاقی وزیر جے سالک نےبھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح...
حکومت ڈاکٹر عافیہ پٹیشن کیوں نمٹانا چاہتی ؟، کیس اب ایک تحریک بن چکا...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست میں ترمیم کی...
نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ، بھارت کیخلاف عالمی عدالت میں جانا چاہیے، سپیکر قومی...
اسلام آباد(این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ پر حملہ کرنے پر بھارت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا...
یومِ تشکر،پنجاب پولیس کا افواج پاکستان کو خراج تحسین، ملکی سلامتی کے عزم کا...
لاہور(این این آئی)آپریشن '' بنیان مرصوص'' میں دشمن کی عددی برتری کو عسکری مہارت سے شکست دینے اور تاریخی کامیابی حاصل کرنے پر ملک...
یومِ تشکر پر شمالی وزیرستان میں قبائلی مشران کا جرگہ، سکردو میں طلبہ کا...
شمالی وزیرستان (این این آئی) شمالی وزیرستان کے قبائلی مشران نے معرکہ حق ''آپریشن بنیان مرصوص''میں فتح یابی پر خصوصی جرگے کا انعقاد کیا۔تفصیلا...