واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمے داری مکمل کر لی۔امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے الوداعی پیغام میں کہاکہ انہوںنے مارچ 2022 سے مشترکہ طور پر پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کی کوشش کی، اس سلسلے میں امریکی انتظامیہ، کانگریس، ریاستی حکومتوں اور اسمبلیوں کا مشکور ہوں۔سفیر مسعود خان نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں، تھنک ٹینکس، میڈیا، سول سوسائٹی کا بھی مشکور ہوں، نجی شعبے میں امریکی دوستوں کی طرف سے ملی حمایت پر شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ اتار چڑھاو کے باوجود ہمیں پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ثابت قدم رہنا چاہیے، پاک امریکا مضبوط تعلقات کا قیام ایک جاری عمل ہے جس کے پیچھے 77 سال کی تاریخ ہے۔سفیر مسعود خان نے کہا کہ حمایت اور افہام و تفہیم پر پاکستانی امریکن کمیونٹی کا بھی مشکور ہوں، پاکستانی امریکن کمیونٹی مضبوط پاک امریکا شراکت داری کے لیے ستون اور مربوط کڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی امریکی پیشہ ورانہ تنظیموں کا بھی مشکور ہوں، پاکستانی امریکی پیشہ ورانہ تنظیموں نے مشکل لیکن امید افزا مراحل میں مدد کی۔سفیر مسعود خان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ میرے جانشین کی مکمل حمایت کریں گے، آپ کو الوداع کرتے ہوئے آپ سب کی کامیابی اور خوش حالی کے لیے دعاگو ہوں۔الودائی پیغام میں امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستان پر اعتماد رکھیں اور پاکستان و امریکا کے تعلقات کو پروان چڑھاتے رہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...