نیویارک (این این آئی) بالی وڈ اداکارہ اور امریکی ماڈل نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ ایک عام سی ای میل نے انہیں اداکاری کے میدان میں پہنچا دیا اور پھر ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوگیا۔بھارتی اداکارہ نے 2011 میں امتیاز علی کی فلم ‘راک سٹار’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس میں وہ رنبیر کپور کے مدمقابل تھیں اور فلم نے انہیں راتوں رات سپر سٹار بنادیا۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ اداکارہ بننے کیلئے انہوں نے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی اور خوش قسمتی سے انہیں موقع ملا اور کامیابیاں مل گئیں، ‘راک سٹار’ کا کردار ان کے کیریئر کا سب سے چیلنجنگ کردار ہے اور انہیں اس میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی۔ان کا کہنا تھا کہ انہون نے اپنے کیریئر میں بہت ساری کامیابیاں سمیٹی ہیں اور اس میں ان کی محنت سے زیادہ خوش قسمتی کا عمل دخل تھا اور انہیں بہترین مواقع ملے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...