آکلینڈ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم نے ایڈن پارک میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔آکلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا یہ پہلا ٹریننگ سیشن تھا ۔ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے نیٹ پر بالنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی۔فزیکل ٹریننگ کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں نے فیلڈنگ ڈرلز بھی کیں۔کپتان شاداب خان نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا ۔شاداب خان نے فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی، نیٹ پر بالنگ اور بیٹنگ پریکٹس بھی کی ۔پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 18 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔آلرانڈر عماد وسیم نے کہاہے کہ ہم نے گزشتہ ایک ہفتے سے ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بڑی محنت کی ہے اورٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بہت پرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ لڑکے اب بہت بہتر محسوس کررہے ہیں، تماشائیوں کی موجودگی میں لطف اندوز ہوں گے، اسٹیڈیم میں کراڈ ہو تو اس کا اپنا ہی مزہ ہے۔ عماد وسیم نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہمیں یہاں اسپورٹ ملے گی، یہ سیریز نئے کھلاڑیوں کے لئے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...