پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان

0
235

ا سلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کااعلان کر دیا ہے ، پٹرول کی قیمت پیٹرول کی قیمت 103روپے69پیسہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108روپے 44پیسہ ،مٹی کا تیل 70روپے 29 پیسہ اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ۔ وفاقی حکومت نے 16 دسمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا جس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافہ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔ پیٹرول کی قیمت 103روپے69پیسہ ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 108روپے 44پیسہ ،مٹی کا تیل 70روپے 29 پیسہ ،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر کی گئی ۔