کراچی(این این آئی) اداکارہ و میزبان نادیہ خان کا کہنا ہے کہ شادی کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی۔ایک ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال پوچھا کہ زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہے جس پر آپ کو آج بھی بہت افسوس ہوتا ہو؟ جس پر نادیہ خان نے کہا کہ میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی شادی کرنے کا فیصلہ تھا جو میں نے بہت جلدی میں کیا، حتی کہ شادی کرکے میں نے اپنے اندر چھپے فنکار کا قتل کردیا اگر بعد کی زندگی کا علم ہوتا تو میں شادی نہ کرتی۔نادیہ خان نے یہ بھی کہا کہ سن 2000ء میں اگر میں شادی نہ کرتی تو صرف کام کرتی یہاں تک کہ زندگی میں بہت کچھ کرسکتی تھی لیکن شادی کے بعد جو میں نے 10 سال گزارے وہ بس میری زندگی کے ڈرامے تھے کیوں کہ میں نے اس دوران یہ سوچ رکھا تھا کہ مجھے اچھی بیوی اور اچھی بہو بن کر رہنا ہے پھر اس کے بعد ایسا ڈرامہ شروع ہوا جس کی اقساط 10 سال تک چلتی رہیں۔شادی کا بس ایک یہی فائدہ ہے کہ آپ کو بچوں جیسی نعمت حاصل ہوجاتی ہے جوکہ کسی کی بھی زندگی کا سب سے اہم حصہ ہوتے ہیں اور اگر یہ بچے وقت پر ہوجائیں تو وہ آپ کے دوست ہوتے ہیں کبھی کبھی تو ایسا لگتا ہے جیسے بچے آپ کی آرمی ہوں۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ نادیہ خان نے منگنی کرلی ہے اور اب وہ تیسری بار رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہی ہیں۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...