حماس مذاکرات کیلیے مستقل جنگ بندی کی شرط سے دستبردار

0
102

غزہ(این این آئی) حماس غزہ میں امن اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مذاکرات پر مستقل جنگ بندی کی شرط سے دستبردار ہوگئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے حماس رہنما کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے مستقل جنگ بندی کی اپنی شرط سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔ مذاکرات کے ثالثوں نے یقین دہانی کروائی تھی کہ جب تک قیدیوں کی حوالگی سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے جنگ بندی رہے گی۔ حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے مستقل جنگ بندی کے مطالبات کی شدید مخالفت کی تھی۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کو اسرائیل کے جنگی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔ جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہ کرلے گا اس وقت تک جنگ جاری رہے گی۔ اسرائیل قیدیوں کی بڑی تعداد کی واپسی کے لیے کام کرے گا۔