گوجرخان(این این آئی)خطہ پوٹھوار کے عظیم روحانی بزرگانِ دین حضرت امیر کبیر علی ولی ہمدانی، حضرت پیر سید امام علی شاہ ہمدانی، غوث زماں پیر سید عبداللہ شاہ ہمدانی کے 129 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات زیر سرپرستی پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ اور زیر صدارت پیر سید محمد جابر علی شاہ سجادہ نشین دربار حسینی فیض رساں بھنگالی شریف تحصیل گوجر خان میں اختتام پذیر ہو گئیں اختتامی نشست میں پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی، پیر سید اکرار حسین شاہ ہمدانی، پیر سید ساجد سلطان شاہ ہمدانی، سید انوار حسین شاہ ہمدانی، سید فیض الحسن شاہ ہمدانی، صاحبزادہ سید اسداللہ شاہ ہمدانی، صاحبزادہ سید وجاہت علی شاہ ہمدانی ، صاحبزادہ سید راحت علی امام شاہ ہمدانی ، صاحبزادہ سید شجاع محمد شاہ ہمدانی کے علاؤہ ملک اور بیرون ملک سے آئے ہوئے مختلف مزارات کے سجادگان مشائخِ عظام، علمائ کرام،ملک بھر کی اہم سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات نے عرس کی سہ روزہ تقریبات میں شرکت کی عرس مبارک میں قرآن خوانی، زکر الٰہی ،نعت خوانی کے علاؤہ نامور علمائے کرام نے سیرت طیبہ اور برصغیر بلخصوص خطہ پوٹھوہار میں دین اسلام کو پھیلانے میں بزرگان دین ، صوفیائ کرام اور مشائخ عظام کی خدمات پر روشنی ڈالی عرس کی اختتامی نشست میں پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے حاضرین عرس،ملک پاکستان عالم اسلام کی سلامتی پاکستان کے استحکام اور کشمیر فلسطین کی آزادی کے لیے دعا کی عرس میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...