سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت تین کشمیریوں کی نظربندی کالعدم قراردیتے ہوئے انہیں رہاکرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر پر مشتمل بنچ نے شوپیاں سے تعلق رکھنے والے اشفاق احمد اور سرینگر کے میر نصراللہ اور محمد رمضان کی نظر بندی کے احکامات کو منسوخ کر دیا۔ تینوں کو 2022میں گرفتارکیا گیا تھا۔عدالت نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔