ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہونے کی خبروں کے بعد انوشکا کی انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ اسٹوری وائرل ہورہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی اور انوشکا شرما بچوں کے ساتھ مستقل طور پر لندن منتقل ہورہے ہیں، اس کے بعد انوشکا سوشل میڈیا سے غائب تھیں جنہوں نے اب ایک اسٹوری پوسٹ کی ہے۔اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری دراصل پھلوں کی تصویر ہے جس میں بیریز، چیریز اور اسٹرابیریز کی تصویر ہے، ساتھ دل والا ایموجی بھی بنایا ہے۔انوشکا شرما کی یہ پوسٹ ایک مداح کی جانب سے ویرات کوہلی کی لندن ائیرپورٹ سے شیئر کی گئی تصویر کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔ویرات کوہلی اپنی ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیریز میں کامیابی کے بعد لندن پہنچے تھے جس کے بعد جب ٹیم بھارت پہنچی تو جشن منایا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ بارباڈوس میں بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاندار فتح دلوانے والے سپر اسٹار ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے دونوں بچوں کے ساتھ مستقل طور پر ممبئی سے لندن منتقل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔کوہلی اور انوشکا بھارت میں شور شرابے اور کروڑوں مداحوں سے دور اپنی نجی زندگی پرسکون ماحول میں گزارنا چاہتے ہیں جہاں ہنگامہ اور شور شرابے نہ ہو اور دونوں آزادانہ گھوم پھر سکیں، ان کے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کرسکیں ان کا ہدف ایسا شہر ہے جہاں عام لوگ انہیں پہچان نہ سکیں۔فائنل کے ہیرو جمعرات کو ممبئی میں وکٹری پریڈ میں شرکت کے بعد اپنی اہلیہ اور دونوں بچوں وامیکا(بیٹی)اور اکائے(بیٹا) کے ساتھ روانہ ہوگئے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...