لاہور(این این آئی)قومی کرکٹر حسن علی نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے ”ٹیم کی سرجری”سے متعلق دیے گئے بیان پر بے یقینی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی نجی کرکٹ ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ چیئرمین نے سرجری کا ذکر کس تناظر میں کیا، کیا وہ تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کریں گے؟ جو کہ ممکن نہیں۔ کرکٹر نے کہا کہ مجھے یہ کہتے ہوئے بے حد افسوس ہو رہا ہے کیونکہ ہمارے پاس ایسے بیک اپ نہیں ہیں کہ ہم تمام 11 کھلاڑیوں کو تبدیل کر سکیں، علم نہیں کہ سرجری کیا ہوگی لیکن چیزیں بالکل درست ہونی چاہئیں اور کرکٹ کی بہتری کے لیے ہونی چاہئیں۔حسن علی نے کہا کہ چیئرمین محسن نقوی کو سخت قدم اٹھانے اور ٹھوس فیصلے کرنے چاہئیں، سرجری کو انجام دینے کے لیے اہم آلات کی ضرورت ہے، اگر موجود ہیں تو ضرور کریں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ ہمیں اپنی بینچ اسٹرینتھ مضبوط بنانی چاہیے جو دنیا کی ہر ٹیم کرتی ہے، ہم نے گزشتہ مہینوں میں دیکھا ہے کہ کئی ممالک انٹرنیشنل دوروں پر دو ٹیمیں سامنے لاتے ہیں، اگر آج پاکستان کے پاس یہ دونوں ٹیمیں ہوتیں تو ہمیں سرجری کرنے کی بات نہ کرنی پڑتی۔کرکٹر نے کہاکہ مثال کے طور پر ایک ٹیسٹ سیریز آرہی ہے اور پاکستان کے پاس متبادل اسپنر نہیں ہوگا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بدترین کارکردگی کے بعد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ ایک معمولی سرجری کام کرے گی لیکن اس خراب کارکردگی کے بعد مجھے اب یقین ہے کہ ایک بڑی سرجری کی ضرورت ہے، قوم جلد ایک بڑی تبدیلی دیکھے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کردیا ہے، دونوں کو سبکدوش کیے جانے کے حوالے سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے یہ والی سرجری مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...