کراچی (این این آئی)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کی دو ہمشکل لڑکیوں کے بعد اب اْن کا ہمشکل لڑکا بھی منظرِ عام پر آگیا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھارتی لڑکے کی مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے، ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکے کو اْن کی گوری رنگ اور چہرے کے ڈمپل کی وجہ سے ہانیہ عامر کا ہمشکل قرار دیا جارہا ہے۔یہ ویڈیو ناصرف بھارت بلکہ پاکستان کے سوشل میڈیا پیجز پر بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جہاں صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ویڈیو میں لڑکے کو بالی ووڈ گانے پر لِپ سنک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس دوران لڑکے کی مسکراہٹ اور ڈمپل کی وجہ سے اْنہیں ہانیہ عامر کا ہمشکل کہا جارہا ہے۔بھارتی لڑکے کی ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ صارفین نے اْنہیں پاکستانی اداکار عمران اشرف جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کا بھی ہمشکل قرار دیا۔واضح رہے کہ اس لڑکے سے قبل ہانیہ عامر کی ہمشکل سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں، اکتوبر 2023 میں آسٹریلوی سوشل میڈیا اسٹار سعدیہ یوسفی کو ہانیہ عامر کی ہمشکل قرار دیا گیا تھا۔اس سے قبل جون 2023 میں ترکیہ کی سوشل میڈیا اسٹار اور بلاگرعلینہ اوزترک کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اْنہیں ہانیہ عامر کی ہمشکل کہا گیا تھا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...