لندن (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدانتظامیوں پر آئی سی سی کے دو اہم عہدیدار مستعفی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہیڈ آف ایونٹس کرس ٹیٹلی اور جی ایم مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن کلیئر فرلانگ مستعفی ہوئے ہیں۔امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ورلڈ کپ کا انعقاد خوشگوار نہ ہونے کی کئی بورڈ ممبرز نے شکایت کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کی عالمی باڈی نے استعفوں کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا جبکہ ایک آئی سی سی ڈائریکٹر پنکج خمجی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اوور بجٹنگ پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ آئی سی سی کے دو عہدیداروں نے تحقیقات کے مطالبے پر استعفیٰ دیا اور ایسوسی ایٹ ممبر ڈائریکٹر پنکج خمجی نے اخراجات بڑھنے کے معاملات کا جائزہ لینے اور آڈٹ کرانے کے لیے خط لکھا ہے، پنکج خمجی نے خط تمام بورڈ اراکین کو بھجوایا ہے، اس خط کے ساتھ ہی استعفے آنے شروع ہو گئے ہیں، بجٹ کے حوالے سے تحقیقات کیے جانے کا امکان ہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا اور اخراجات بڑھ گئے آمدنی کم ہو گئی، امریکا مشترکہ میزبان تھا لیکن وہ ایک تماشائی تھا، یو ایس اے کرکٹ کے کسی عہدیدار کے پاس ذمے داری نہیں تھی، تمام تر معاملات آئی سی سی کے عہدیداروں کے پاس تھے، یو ایس اے کے لیے بھی عہدیداروں کو آئی سی سی نے چنا، سی ای او بریٹ جونز کرس ٹیٹلی کے قریبی تھے۔دونوں عہدیداروں نے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس سے قبل استعفیٰ دیا جبکہ اجلاس 19 جولائی سے کولمبو میں شروع ہو رہا ہے، آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں اس معاملے پر تفصیلی بات ہو گی۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...