اسلام آباد(این این آئی)قانونی ماہرین نے کہاہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اپریل میں تینوں صوبوں کی اسمبلیوں اور قومی اسمبلی میں منعقد ہونے والی سینیٹ انتخابات پراثرانداز نہیں ہوگا لیکن خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ایوانِ بالا کی سب سے بڑی جماعت بننے جارہی ہے۔سینیئر وکیل کاشف علی ملک نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے فاتح تمام اراکین کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا ہے۔سینیئر وکیل شاہ خاور نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے سینیٹ انتخابات کو تحفظ فراہم کرکے مزید قانونی جنگ اور ممکنہ آئینی بحران کے خطرے کو ٹالا ہے۔آئینی اور قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ اپریل میں منعقد ہونے والے سینیٹ انتخابات پر کسی طرح کے اثرات مرتب نہیں کرے گا کیونکہ یہ فیصلہ 6 مئی 2024 سے نافذالعمل ہوگا۔جسٹس منصور علی شاہ کی جانب سے لکھے گئے سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے تیسرے پیراگراف کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپرنسی (پلڈاٹ) کے صدر احمد بلال محبوب نے بتایا کہ ان کی رائے میں حالیہ سینیٹ انتخابات پر یہ فیصلہ اثرانداز نہیں ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے کی سماعت کے دوران کسی بھی موقع پر سینیٹ انتخابات کو چیلنج یا ان پر سوالات نہیں اٹھائے گئے۔یہ فیصلہ 6 مئی سے نافذالعمل ہوگا جوکہ وہی تاریخ ہے کہ جب سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا تھا۔سینیئر وکیل کاشف علی ملک سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے فاتح تمام اراکین کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا ہے جنہوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی انتخابی کارروائیوں میں حصہ لیا اور مخصوص نشستوں کے حقدار ٹھہرے۔تاہم ایک اور سینیئر وکیل جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتے، محسوس کیا کہ ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کوئی جواز نہیں جو 6 مئی کے بعد سے مخصوص نشستوں کے حق دار قرار پائے۔ان کے خیال میں یہ آئین کے آرٹیکل 25 کی رو کے خلاف ہے جوکہ مساوات کو یقینی بناتا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ ‘غیرقانونی اقدامات سے ایوان کا حصہ بننے والے کسی شخص کا انتخاب کچھ عرصے کے لیے کیسے قانونی اور پھر غیرقانونی قراردیا جاسکتا ہے؟’سینیئر وکیل شاہ خاور نے کہا کہ عدالت عظمیٰ نے سینیٹ انتخابات کو تحفظ فراہم کرکے مزید قانونی جنگ اور ممکنہ آئینی بحران کے خطرے کو ٹالا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری شفقت تارڑ کا خیال ہے کہ سینیٹ انتخابات پر اس فیصلے کے اثرات اس وقت مرتب ہوتے، جب سپریم کورٹ اس تاریخ سے اس فیصلے کو معطل کرتی کہ جب امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز جاری ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...