ٹرین ڈرائیورز کے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی عائد

0
317

لاہور( این این آئی )چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے دوران سفر ٹرین ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورز کے سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی،ریلوے ہیڈکوارٹر کی ہدایات پر ملک کی ساتوں ڈویژنوں نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سی ای او ریلوے دوران نے دوران سفر ٹرین انجنوں میں تصاویر، ویڈیوز اور ٹک ٹاک بنانے کیخلاف ایکشن لیا ہے ، دوران سفر ٹرین ڈرائیورز کو سمارٹ فونز کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے ، احکامات کے مطابق دوران سفر ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور سمارٹ فونز استعمال نہیں کر سکیں گے۔ٹرین انجن کیبز کی تصاویر اور ویڈیو بنانے پر مکمل پابندی ہو گی، انجن آپریشن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر بھی پابندی ہو گی ،الیکٹرانک میڈیا کو بھی کسی قسم کی ویڈیوز اور تصاویر مہیا کرنے پر پابندی ہو گی، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔