نوجوانوں میں دو ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل

0
328

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کا نوجوانوں کے لئے روزگار اور کاروبار کے مواقع بڑھانے کا پلان ،نوجوانوں میں دو ارب روپے کی تقسیم کا عمل مکمل،2021 تک مزید 15 ارب تقسیم کرنے کا ہدف مقر کرلیا گیا اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کا کامیاب جوان پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ،پنجاب اور سندھ کے بعد کامیاب جوان پروگرام کی پختون خواہ میں بھی انٹری ڈال دی گئی ۔ معاون خصوصی عثمان ڈار کے مطابق روزگار کی فراہمی کیلئے کامیاب جوان حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے،حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے وسائل مہیاء کرے گی،10لاکھ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی ہمارا پہلا ہدف ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ اب تک 2 ارب روپے کی رقم نوجوانوں میں تقسیم کی جا چکی ہے،2021 تک مزید 15 ارب روپے ملک بھر کے نوجوانوں میں تقسیم ہوں گے۔عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم کا یہ منصوبہ نوجوانوں کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگا،وزیراعظم کی ہدایت پر میرٹ اور شفافیت پر 100 فیصد عملدرآمد ہوا ہے۔