پشاور (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم اور خواتین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ فٹنس جم، سوئمنگ پول کا افتتاح کر دیا ۔وزیرِ اعظم عمران کی حیات آباد سپورٹس کمپلیکس آمد پروزیر اعلی محمود خان، گورنر شاہ فرمان اور صوبائی وزیرِ خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے استقبال کیا۔تقریب شروع ہونے سے پہلے وزیرِ اعظم اور شرکاء نے سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء کے احترام میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی.۔ وزیر اعظم نے حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کی بین الاقوامی کرکٹ کیلئے اپ گریڈیشن منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھاشائقین کیلئے بیٹھنے کی جگہ کو بڑھانے، ڈیجیٹل سکور بورڈ اور جنرل پبلک سٹینڈ کے علاوہ دیگر تمام ضروری توسیعی کام سے سٹیڈیم میں آئی سی سی کے میچز منعقد کرائے جا سکیں گے،حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن سے پشاور میں بین الاقوامی معیار کے کرکٹ سٹیدیمز کی تعداد دو ہو جائے گی جس سے مقامی نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا موقع اور شائقین کو بین الاقوامی کرکٹ دیکھنا میسر ہوگا،اسکے علاوہ وزیرِ اعظم نے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ فٹنس جم، سوئمنگ پول کا بھی افتتاح کیا۔ وزیرِ عظم کو نہ صرف ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر پیش رفت سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا بلکہ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کالام میں کرکٹ سٹیڈیم اور گراسی کرکٹ گراؤنڈ سوات کا بھی سنگِ بنیاد رکھا ۔وزیرِ اعظم کو قومی کھیل ہاکی کی ترقی اور نوجوانوں کو اس میں اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کیلئے خیبر پختونخواہ کے 5 اضلاع میں ہاکی ٹرفز کی تعمیر پر پیش رفت اور ایٹھلیٹس کیلئے 4 اضلاع میں زیرِ تعمیر ٹارٹن ٹریکس پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گی،شکواش کیلئے کئے گئے اقدامات اور ریگی سپورٹس سٹی کے منصوبوں پر بھی روشنی ڈالی گئی۔وزیرِ اعظم نے اس موقع پر مقامی کھیلوں کے فروغ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسے کھیل جن کے حوالے سے پاکستان دنیا بھر میں جانا جاتا ہے انکی ترقی کیلئے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔انہوں نے کہاکہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پچھلی کئی دہائیوں سے کھیلوں کی طرف صحیح توجہ نہیں دی گئی. پاکستان دنیا بھر میں نوجوانوں کی آبادی کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے. ہمیں اپنے نوجوانوں کو اپنی توانائیوں کو مثبت سمت میں لگا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے بہتر اور عالمی معیار کے مطابق کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنا ہیں۔
مقبول خبریں
آرمی چیف کی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونیوالے میجرجنرل امجدحنیف اور میجرطلحہ منان...
راولپنڈی(این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عظیم قربانیوں پر اپنے شہدا کے اہل خانہ کاجتنا شکریہ ادا...
بجلی کے بلوں پر فکسڈ ٹیکس، مفتاح اسماعیل نے تاجروں کو بڑی خوشخبری سنادی
کراچی(این این آئی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تاجروں کے بجلی کے بلوں پر عائد فکسڈ ٹیکس واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا...
الیکشن کمیشن کو شوکاز نوٹس کا مفصل اور بھرپور جواب دیں گے،شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کو ...
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی...
اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈی...
ممنوعہ فنڈنگ کیس۔ تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کارپورے ملک میں بڑھا...
اسلام آباد (این این آئی)ممنوعہ فنڈنگ کیس۔ تحریک انصاف کے خلاف انکوائری کا دائرہ کارپورے ملک میں بڑھا دیا گیا،مانیٹرنگ ٹیم پشاور ،لاہور،کراچی،اسلام آباد،کوئٹہ...