بیجنگ(این این آئی )گنی بسا کے صدر عمرو سیسوکو ایمبالو نے پہلی بار چین کا سرکاری دورہ کیا۔ چینی میڈ یا کے مطا بق چینی صدر شی جن پھنگ نے ان سے بات چیت کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے چین اور گنی بسا کے درمیان تعلقات کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا۔ گنی بسا کی ایک طویل تاریخ ہے اور اسے 1879 میں پرتگالی کالونی بنایا گیا۔ 1970 کی دہائی میں چینی عوام نے قومی خود مختاری اور قومی آزادی کی جدوجہد میں گنی بسا کے عوام کی مضبوطی سے حمایت کی۔ یہ دوستی جو پرانی نسل کے رہنماں نے شروع کی تھی، آج دونوں ممالک کا ایک قیمتی اثاثہ ہے۔سی ایم جی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں ایمبالو نے کہا کہ چین گنی بسا کے لیے بہت اہم ہے اور چین ہمیشہ اقوام متحدہ میں گنی بسا کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ہم بھی چین کی مسلسل حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین گنی بسا کے انفراسٹرکچر کی تعمیر میں مسلسل مدد کر رہا ہے اور اہم حصہ لے رہا ہے۔ گنی بسا کے صدر کی حیثیت سے انہوں نے چین کی طرف سے شروع کیے گئے کئی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی ہے۔ اگلے مہینے وہ چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے ادارے کی طرف سے بنائی گئی گنی بسا کی پہلی شاہراہ کی افتتاحی تقریب کی صدارت بھی کریں گے۔ گنی بسا کی زرعی ترقی کے لیے اس شعبے میں تعاون بہت ضروری ہے۔ چین کی حمایت کی بدولت گنی بسا نے چین سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ایمبالو نے کہا کہ افریقہ میں چین کے سفارتخانوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے جو کہ چین کی افریقہ کو دی گئی اہمیت کی عکاسی کرتی ہے۔ 54 افریقی ممالک میں کوئی بھی ملک ایسا نہیں جس میں چین کی تعمیرات کے کارنامے موجود نہ ہوں۔ تمام افریقی ممالک نے چین-افریقہ تعاون فورم میں شرکت کے لیے بھرپور آمادگی اور دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اگرچہ چین نے ہمیں کبھی نہیں کہا کہ آپ کو ہماری پیروی کرنا ہوگی، لیکن ہم (چین کے ساتھ) آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ افریقی ممالک صدر شی کے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکورٹی انیشیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ انیشیٹوز ہمیں یہ دیکھنے کا موقع فراہم کرتے ہیں کہ حالات کو کس طرح حقیقی معنوں میں تبدیل کیا جائے اور یکے بعد دیگرے آنے والے سیاسی بحرانوں سے کس طرح نمٹایا جائے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...