کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی سب سے بڑی بیٹی اقصی کی 19ویں سالگرہ کی تصاویر شیئر کر دیں ،انہوں نے بیٹی کے ہمراہ ایک دلکش تصویر شیئر کی اور کیک کی بھی تصویر مداحوں کو دکھائی،کیک پر ‘ہیپی برتھ ڈے اقصی’ اور ’19سال’ لکھا ہوا ہے۔شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا میرے زندگی کی عزیز ترین شخصیت کو ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ سالگرہ مبارک ہو۔واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، 15 دسمبر 2001 کو اْن کے ہاں پہلی بیٹی اقصی کی پیدائش ہوئی۔شاہد آفریدی کی اقصی سمیت پانچ بیٹیاں عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔خیال رہے کہ رواں برس مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی رواں برس پانچویں بیٹی عروہ کے والد بنے تھے،شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا تھا۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...