سیمنٹ فیکٹریوں نے 40 ارب سے زائد اضافی منافع کمایا،رپورٹ

0
400

اسلام آباد (این این آئی)سیمنٹ سیکٹر پر مسابقتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان نے ملی بھگت سے 40 ارب روپے سے زائد کا اضافی منافع کمایا۔سیمنٹ سیکٹر پر مسابقتی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق کارٹیلائزیشن سے سیمینٹ مینوفیکچررز کے منافع میں غیرمعمولی اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیمنٹ سیکٹر نے شمالی ریجن میں کارٹلائزیشن کر کے 40 ارب روپیکا اضافی منافع کمایا۔رپورٹ کے مطابق آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے رابطوں کے لیے واٹس ایپ گروپ بنا رکھا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شرح سود پر کمی کا فائدہ بھی سیمنٹ کے صارفین کو نہیں پہنچایا گیا، حکومت نے سیمنٹ کے فی بیگ پر 25 روپے ایکسائز ڈیوٹی کم کی لیکن سیمنت فیکٹریوں نے صارفین کو صرف 12 روپے کا فائدہ پہنچایا۔مسابقتی کمیشن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال اپریل سے ستمبر تک سیمنٹ کی قیمتوں میں 8.3 فیصد اضافہ ہوا، سیمینٹ مینوفیکچرز کی ملی بھگت سے فی بوری قیمت 50 روپے تک بڑھا رہے ہیں۔