کراچی(این این آئی)سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوئری کے شریک ملزم قاسم علی شاہ سمیت 14 ملزمان کے خلاف انکوئری مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے 27 جنوری تک پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ خلاف آمدن سے زائد آثاثے بنانے انکوئری میں شریک ملزم قاسم علی شاہ سمیت 14 ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف عبوری ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں دائر ہو چکا ہے ۔نیب پراسیکوٹر نے عدالت کو بتایا کے انکوئری میں مزید شواہد سامنے آئے ہیں ، انویسٹی گیشن مکمل کر کے ہیڈ کوارٹر بھیج دی تھی، ہیڈ کوارٹر سے انوسٹی گیشن پر اعتراضات لگائے گئے تھے ان اعتراضات کو دور کرنے کیلئے مہلت درکار ہے۔عدالت نے نیب پراسیکوٹر کی مہلت کی استدعا منظور کرلی اور آئندہ سماعت پر نیب سے انکوئری سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی آئندہ سماعت تک توسیع کر دی ہے۔
مقبول خبریں
پہلی ملاقات میں ہی ماہین سے شادی کا فیصلہ کر لیا تھا، شہریار منور
لاہور(این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین ہی...
بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمارجمعہ کی صبح چل بسے
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ انڈسٹری کے ماضی کے معروف اداکار منوج کمار 87سال کی عمر میں جمعہ کی صبح انتقال کر گئے۔بھارتی میڈیا...
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...