کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں واٹر بورڈ کی خصوصی ٹیم نے پانی چوروں کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران 6 غیرقانونی واٹر ہائیڈرنٹس مسمار کردیں جبکہ پانی کی زیر زمین سپلائی کا بڑا نظام بھی توڑ دیا گیا۔کراچی میں پانی چوروں کے خلاف واٹر بورڈ کے خصوصی سیل کے انچارج راشد صدیقی کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی نگرانی میں پانی چوروں کے خلاف زبردست کارروائیاں کی جارہی ہیں جس کے دوسرے مرحلے میں کورنگی انڈسٹریل ایریا میں آپریشن کیا گیا ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک واٹر ہائیڈرینٹ پر چھاپہ مارا گیا جس کے نتیجے میں ہائیڈریٹ کو مسمار کرکے سیل کر دیا گیا، پانی چوروں کے خلاف کارروائی میں پولیس کی نفری اور بھاری مشینری نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر غیر قانونی ہائیڈرنٹ کا سامان بھی ضبط کرلیا گیا۔واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق پانی کی زیرزمین چوری کے نظام کو چھپانے کے لیے پانی ذخیرہ کے بڑے ٹینکس کے اوپر دینی مدرسہ بنایا گیا ہے اور دینی مدرسے اور دینی تعلیم کے نیک کام کو پانی کی فراہمی کے نام پر پانی ذخیرہ کرکے وہاں سے مشینوں کے ذریعے پانی انڈسٹریز کو سپلائی کیا جاتا ہے۔ یہ تمام نظام واٹر بورڈ کے متوازی سیٹ قرار دیا گیا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔دریں اثنا صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی چوری میں ملوث واٹر بورڈ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ کسی بھی صورت میں کراچی کے شہریوں کا پانی چوری نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی سفارش یا دباو قبول نہیں کیا جائے گا۔وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہائیڈرینٹ میں سب سوائل واٹر کی آڑ میں پانی چور مافیا واٹر بورڈ کی مین لائن سے پانی چوری کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پانی چوری کی روک تھام میں غفلت برتنے اور اس کے عمل میں شریک افسران کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت دی گئی ہیں۔پانی چور مافیا منظم طریقے سے پانی چوری کررہے تھے۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہونی چاہئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ویژن ہے کہ عوام کو ہر سہولت ان کے دروازے پر پہنچائیں گے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پانی چوروں کے خلاف مسلسل سخت ایکشن ہوتا رہے گا اور ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا عوام کے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے اور پانی چوروں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے۔
مقبول خبریں
امریکی وزیر دفاع کا اسرائیلی ہم منصب سے فون پر رابطہ
واشنگٹن (این این آئی ) امریکی وزارت دفاع نے بتایاہے کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یسرائیل کاتز سے ٹیلی...
جنوبی افریقہ کی پچز ہائی اسکورنگ، کم سے کم رنز دینے کی کوشش کریں...
جوہانسبرگ (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی پچز ہائی اسکورنگ ہیں، بولنگ یونٹ...
چیمپئنز ٹرافی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے جا رہی؟ نئی پیش رفت سامنے آگئی
دبئی(این این آئی)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے تنازعے کی گتھی تاحال سلجھ نہ سکی اور ڈیڈ لاک برقرار ہے جبکہ پاکستان نے آئی...
بابر اعظم نے عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کو ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی
برسبین (این این آئی)سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی۔برسبین...
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...