اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پیک کی بدولت خطے میں اقتصادی و معاشی سرگرمیوں میں تیزی لانے میں مدد ملے گی،گوادر توانائی، تجارتی اور نقل و حمل کیلئے ایک بہت بڑے مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے،سی پیک کی مددسے صنعت، زراعت اور ترقی کی بدولت روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے،پائیدار ترقی اور معاشی خوشحالی کا نیا دور دیکھنے کو ملے گا۔ چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی اور چینی عوام کی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے چیئرمین کے درمیان ورچوئل لنک کے ذریعے رابطہ ہوا چیئرمین سینیٹ کے ساتھ سینیٹرز کے وفد جن میں سینیٹرز سجاد حسین طوری، دلاور خان، مرزا محمد آفریدی، محمد علی خان سیف، مشاہد حسین سید اور نصیب اللہ بازئی نے بھی اس آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان بھی شریک ہوئے۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، کرونا وباء کے بعد پارلیمانوں کے ابھرتے ہوئے نئے کردار، سی پیک اور بی آر آئی کی سطح پر تعاون اور پارلیمانی اداروں میں تعاون اور وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ چین ہمارا قریبی دوست، شراکت دار اور بھائی ہے،پاکستان اور چین وسیع البنیاد، طویل مدتی دوستی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ چند سالوں میں یہ دوستی اسٹرٹیجیک شراکت داری میں تبدیل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں میں بھی تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ پاکستان اور چین نے ہر مشکل دور میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے،چین نے وباء پر قابو پانے کیلئے مثالی اقدامات اٹھائے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ چین نے وباء کے پھیلاؤ پر قابوپانے کیلئے پاکستان کا ساتھ دیا جس پر پاکستانی قوم، حکومت، پارلیمان اور عوام شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک چائنا پالیسی اور موقف پر قائم ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی مفاد کے انتہائی اہم امور پر پاکستان نے چین کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کی حمایت اور مختلف امور پر نقطہ نظر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر چین نے بھارتی مظالم اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی جس پر ہم چین کے شکر گزار ہیں۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...