پشاور (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن 2021ء قبل ازوقت کروانے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، انتخابی عمل شو آف ہینڈ زکے ذریعے کر انے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے ،ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن نے 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا، جو میں کسی صورت نہیں دوں گا،مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں، اپوزیشن بڑے جلسے کرتے پھر رہی ہے، چاہوں تو اب بھی اپوزیشن سے بڑا جلسہ کرسکتا ہوں،حکومت کے پاس اتنے پیسے اور وسائل نہیں کہ سارے پاکستان میں ہسپتال بناتی پھرے ،ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے نجی سیکٹر آئے گا اور ہسپتال بنانے کیلئے آگے آرہا ہے ،سرکاری ہسپتالوں کا معیار آہستہ آہستہ گرتا چلا جاتا ہے جسے برقرار رکھنا سب سے بڑا چیلنج ہوگا،خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں امراض قلب کے ادارے کا نہ ہونا بہت بڑا ظلم تھا، اشرافیہ، وزیراعظم، وزرا علاج کے لیے باہر چلے جاتے ہیں ،کبھی نہیں سوچتے اگر کسی عام آدمی کے گھر میں مشکل وقت یا بیماری ہو تو وہ کیا کریگا؟، سانحہ آرمی پبلک اسکول افسوسناک تھا ، سانحہ اے پی ایس نے قوم کومتحد کیا، مل کردہشت گردی کا مقابلہ کریں گے۔ صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن وقت سے پہلے کروائیں گے اور انتخابی عمل شو آف ہینڈز کے ذریعے ہو، اس کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات پر یقین رکھتے ہیں، حکومت وقت کے لیے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ آسان ہوتی ہے، پچھلی بار ہم نے اپنے 20 ایم پی ایز کو پارٹی سے نکالا تھا۔انہوں نے کہاکہ ڈائیلاگ کی بات کی تو اپوزیشن نے 34 صفحات کا این آر او مانگ لیا، جو میں کسی صورت نہیں دوں گا۔عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کیس ہماری حکومت میں نہیں بنے، یہ لوگ جن کیسز کا سامنا کر رہے ہیں وہ ماضی میں قائم ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، لاہور جلسے کے دن میں کیا کر رہا تھا سب نے دیکھ لیا۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر کسی قسم کا کوئی دبائو نہیں، اپوزیشن بڑے جلسے کرتے پھر رہی ہے، چاہوں تو اب بھی اپوزیشن سے بڑا جلسہ کرسکتا ہوں، مجھے عوام کو کورونا سے بچانے کی فکر ہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے دن کہا تھا یہ سارے چور ڈاکو اکھٹے ہو جائیں گے، آج پی ڈی ایم کے نام پر یہ سارے ایک ہو چکے ہیں۔وزیر اعظم نے واضح کیاکہ ہم نے اپوزیشن کو مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں کی اور ڈائیلاگ کا بہترین فورم تو پارلیمنٹ ہے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...