اسلام آباد (این این آئی) پمز ہسپتال میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج 17ویں روز میں داخل ہوگیا ،گرینڈ ہیلتھ الاائنس کے زیر اہتمام احتجاج میں پمز ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ،پمز ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سینیٹر عثمان خان کاکڑ بھی پمز پہنچے اور کہاکہ ہیلتھ کے حوالے سے گرینڈ ہیلتھ الائنس بنانے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں ،پمز میں مختلف علاقوں سے 30 لاکھ مریض ہر سال آتے ہیں،پمز میں ملازمین کو بجٹ نہیں دیا جارہا ،دواؤں کیلئے بھی انکو کچھ نہیں دیا جارہا ،پمز میں بیوروکریٹ اور عام آدمی کا فرق نہیں ،ہماری گزارش ہے کہ اس جنگ میں سب کو حصہ بننا چاہئے ،اس وقت ملک میں سلیکٹڈ حکومت کو سلیکٹ کیا گیا ہے ،ہمارے اوپر حکومت کو مسلط کیا گیا ہے ،انکا ایجنڈا ہے کہ پارلیمنٹ کو تالا لگا کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو ختم کردو،یہ چاہتے ہیں کہ عوام پر ٹیکس بڑھا دو, ملک کے سارے اداروں کو پرائیویٹ کردو ۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ اور ایجوکیشن سسٹم کو بھی پرائیویٹ کیا جارہا ہے،14 کے قریب اداروں کو ایک ٹاسک دیا گیا ہے ،جس کیلئے کوئی بھی حکومت تیار نہیں ،جنرل منیجر عمران خان دنیا کو کہتا ہے کہ پاکستان برائے فروخت ،عمران خان وزیراعظم رہا تو اور ملک برائے فروخت رہے گا،اس کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور دوسرے ادارے کھڑے ہیں،یہ سب مل کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ میں تنخواہوں کا ایک فیصد بھی نہیں بڑھایا گیا ،ٹی وی پر سب کچھ سستا اور دکان پر مہنگائی ہے ،ٹی وی پر ملک بہت اچھا اور مہنگائی سے پاک ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کا پختہ عزم ہے فتنہ ہندوستان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا...
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی واحد قوم ہے جس کے بچوں...
ہانیہ عامر پر بھارتی اداکارہ کا نفرت انگیز تبصرہ، شائقین برہم
کراچی /ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ سربھی داس نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے خلاف نفرت انگیز بیان دے کر ایک نیا تنازعہ کھڑا...
خوف اور جنات کی دنیا پر مبنی فلم” دیمک” عید الاضحی پر سنیماوں میں...
اسلام آباد (این این آئی)خوف، وحشت اور جنات کی دنیا پر مبنی جیو فلمز کی نئی پیشکش فلم دیمک عید الاضحی پر پیش کی...
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...