واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں 20 منٹ کے اندر نتائج دینے والے اوور دی کائونٹرکرونا ٹیسٹ کی منظوری دے دی گئی ہے اور اس ٹیسٹ کے لیے ڈاکٹر کی تجویز یا کسی لیب کی ضرورت نہیں ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے)نے فوری نتائج والے اس ٹیسٹ کی منظوری سے متعلق اعلان گزشتہ روز کیا۔ایف ڈی اے کمشنر اسٹیفن ایم ہان نے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا کہ منظوری کووڈ19 کی ٹیسٹنگ میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔اوور دی کائونٹرٹیسٹنگ سے مراد یہ ہے کہ اس ٹیسٹ کے ذریعے ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر یا کسی لیب سے ٹیسٹ کرانے کے بجائے گھر بیٹھے ٹیسٹ کیا جا سکے گا۔ٹیسٹنگ کی منظوری کے ذریعے ایف ڈی اے نے اس ریپڈ ٹیسٹ کی فارمیسیز یعن ادویات کے اسٹوروں پر فروخت کی بھی اجازت دی ہے جہاں لوگ یہ ریپڈ ٹیسٹ کٹ خرید سکتے ہیں۔اس سہولت کے ذریعے لوگ گھر بیٹھے ٹیسٹ کر کے 20 منٹ کے اندر ہی نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...