کراچی (این این آئی) سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلزپارٹی کے رہنما میاںرضا ربانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں میں گورنرراج لگانا چاہتی ہے۔ آج پھرملک میں ون یونٹ نافذ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔سینیٹ الیکشن آئین کے مطابق وقت پر ہی ہوں گے، ترمیم کر کے طریقہ کار کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، مشتر کہ مفادات کونسل کے فیصلے بھی کابینہ خود کر رہی ہے۔الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے آئین کے تحت الیکشن کرانا اس کی ذمہ داری ہے۔سپریم کورٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ پارلیمنٹ میں اکثریت نہ رکھتے ہوئے آئین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔امید ہے کہ سپریم کورٹ اس کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سینیٹر شیری رحمن اور وقار مہدی بھی موجود تھے ۔رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے سینیٹ الیکشن پر غیرآئینی اقدام کرنے کی کوشش کی ہے ۔وفاقی کابینہ کا الیکشن کرانے کا اختیار نہیں ہے ۔الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے آئین کے تحت الیکشن کرانا اس کی ذمہ داری ہے۔موجودہ سینٹ کی مدت 11 مارچ رات 12 بجے ختم ہوگی۔سینٹ انتخابات کے لئے آئین کا آرٹیکل 59 بالکل واضح ہے۔جو فیصلے مشترکہ مفادات کو کرنے ہیں وہ کابینہ کررہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہاتھ دکھا کر ایکشن کرانے کی منطق عجیب ہے ۔حکومت کے پاس ترمیم پاس کروانے کی طاقت نہیں ہے۔شو آف ہینڈ کے زریعے قوم پرست جماعتوں کو ایک سیٹ ملنا بھی مشکل ہوجائے گا۔شو آف اینڈ کے ذریعے سینٹ انتخابات کرنے کی بات آئین کی نفی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ہے ۔آئین کی دھجیاں اڑا کر عوام کی خدمت نہیں کی جارہی ہے ۔ہوسکتا ہے کہ اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے۔سپریم کورٹ سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ پارلیمنٹ میں اکثریت نہ رکھتے ہوئے آئین میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں۔امید ہے کہ سپریم کورٹ اس کھیل کا حصہ نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ این ایف سی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔اٹھارویں ترمیم ختم نہیں کی جاسکتی ہے ۔سقوط ڈھاکا کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں رضا ربانی نے کہا کہ میں سمجھتاہوں حمود الرحمان رپورٹ سمیت سب رپورٹس عوام کے سامنے لائی جانی چاہئیں۔پاکستان میں پہلا فساد زبان کی بنیاد پرہواتھا۔انہوںنے کہا کہ حکمران ملک کوتباہی کی طرف لے جارہے ہیں ۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...